بدعنوانی کیس:آرین خان کو گرفتار کرنے والے سمیروانکھیڑے کے گھر سی بی آئی چھاپہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 10 Months ago
بدعنوانی کیس:آرین خان کو گرفتار کرنے والے سمیروانکھیڑے کے گھر سی بی آئی چھاپہ
بدعنوانی کیس:آرین خان کو گرفتار کرنے والے سمیروانکھیڑے کے گھر سی بی آئی چھاپہ

 

ممبئی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے جمعہ کو این سی بی کے سابق افسر سمیر وانکھیڑے کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا جنہوں نے اکتوبر 2021 میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ چار ہفتے جیل میں گزارنے کے بعد، آرین کو انسداد منشیات ایجنسی نے مئی 2022 میں "کافی ثبوت کی کمی" کی وجہ سے تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔

معلومات کے مطابق، سی بی آئی ممبئی کے اندھیری میں وانکھیڑے کے گھر پر بھی چھاپہ مار رہی ہے۔ فی الحال، مرکزی ایجنسی دہلی، ممبئی، رانچی اور کانپور میں دیگر 28 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

ویجیلنس رپورٹ کی بنیاد پر سی بی آئی کی ابتدائی تحقیقات کے بعد وانکھیڑے کے خلاف بدعنوانی کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ویجیلنس انکوائری کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ وانکھیڑے نے بدعنوانی کے ذریعے اثاثے بنائے۔