پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے دوسری لہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-03-2021
ملک میں کورونا کا قہر جاری
ملک میں کورونا کا قہر جاری

 

 

نئی دہلی

ملک میں کورونا کی دوسری لہر مزید ابتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اس نئی لہر میں 6 ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ان چھ ریاستوں مہاراشٹر، پنجاب، چھتیس گڑھ، کرناٹک، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کورونا کے روزانہ نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے 79.57 فیصد نئے معاملے انہیں چھ ریاستوں سے آ رہے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 62258 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں یومیہ بنیاد پر سب سے زیادہ 36902 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں 3122 تو چھتیس گڑھ میں 2665 نئے معاملے درج کئے گئے۔

ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد آج 452647 تک پہنچ گئی۔موجودہ فعال معاملے اب ہندوستان کے مجموعی فعال معاملوں کا 3.8 فیصد ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 31581 معاملے درج کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں درج معاملوں میں سے 73 فیصد معاملےمہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب میں درج ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ، ہندوستان میں ٹیکہ کاری کی کل تعداد 5.8 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔ سنیچر تک 945168 سیشنز کے ذریعے 5.81 کروڑ (58109773) ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے۔ان میں8096687 صحت کارکنان ایچ سی ڈبلیوز کو (پہلی خوراک)، 5144011 صحت کارکنان کو (دوسری خوراک) جبکہ8752566 ایف ایل ڈبلیوز کو (پہلی خوراک) اور3539144 صفحہ اوّل کے کارکنان کو (دوسری خوراک) دی جاچکی ہے۔وہیں6172032 مستفدین جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے اور وہ کسی مخصوص بیماری میں مبتلا ہیں، کو (پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ عمر والے26405333 مستفدین کو (پہلی خوراک) دی جاچکی ہے۔

ویکسین کی خوراک دئیے جانے کے معاملے میں (25 مارچ 2021 تک) دنیا بھر میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں اب تک دی گئی مجموعی ویکسین کی خوراک میں سے 60 فیصد 8 ریاستوں میں دی گئی۔ مہاراشٹر، راجستھان، ترپردیش اور گجرات نے 5 ملین ٹیکہ کا ری کا عدد اشاریہ عبور کرلیا ہے۔ جاری ٹیکہ کاری مہم کے 70ویں روز (27 مارچ 2021) تک 2605333 ویکسین کی خوراک دی گئی۔ 43281سسیشنز میں2425146 مستفدین کو پہلی خوراک دی گئی جبکہ180187 ایچ سی ڈبلیوز اور ایف ایل ڈبلیوز کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

ملک بھر میں دی جارہی خوراک کے یومیہ اوسط میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ہندوستان میں آج تک صحتیاب ہونے والوں کی مریضوں کی کل تعداد 11295023ہے۔ ملک بھر میں صحتیابی کی قومی شرح94.84 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں30386 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 17019 صحتیابی کے نئے معاملے درج ہوئے ہیں جو صحت یاب ہونے والوں کی ایک دن میں سب سے بڑی تعداد ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 291 اموات درج ہوئی ہیں۔