کورونا کےتازہ کیسز اورٹیکہ کاری کےاعداد و شمار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-11-2021
کورونا کےتازہ کیسز اورٹیکہ کاری کےاعداد و شمار
کورونا کےتازہ کیسز اورٹیکہ کاری کےاعداد و شمار

 

 

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کے 12 ہزار سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں اور 15054 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 461 مزید مریضوں کی موت ہو گئی ۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے صحتیاب ہونے کی شرح 98.23 فیصد ہو گئی ہے۔

دریں اثنا، بدھ کے روز ملک میں 3090920 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 7 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سےجمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12885 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34321032 ہو گئی ہے۔

اس دوران 15054 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 33712794 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 2630 کم ہو کر ایک لاکھ 48 ہزار 579 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 461 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 59 ہزار 652 ہو گئی ہے۔

ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.43 فیصد، صحتیاب ہونے کی شرح 98.23 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔ کیرالا فعال کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں فعال کیسز کی کل تعداد 73698 ہے جبکہ 8484 مریض صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4881414 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 362 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 32598 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال کیسز 365 کم ہو کر 18745 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 39 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 140313 ہو گئی ہے۔

اسی کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6455100 ہو گئی ہے۔ نئی دہلی 4 نومبر (یواین آئی) ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30.90 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات صبح تک کل 107 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 440 افراد کاویکسینیشن ہوگیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج یہاں بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 30 لاکھ 90 ہزار 920 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن 107 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 440 ہوگیاہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12885 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 48 ہزار 579 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.43 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 15054 افراد انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 37 لاکھ 12 ہزار 794 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.23 فیصد ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ 67 ہزار 91 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 61 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 76 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ )