کورونا:لوٹنے لگایوپی،بہار،مہاراشٹرمیں دھیمی رفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-04-2021
کوروناجانچ کے لئے امنڈرہی بھیڑ
کوروناجانچ کے لئے امنڈرہی بھیڑ

 

 

ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا حملہ

مریضوں کی تعداد میں لگاتاراضافہ

مہاراشٹر میں کچھ دھیمی پڑی رفتار

بہارواتر پردیش میں کورونا کا پھیلاؤ تیز

اڈیشاوجھارکھنڈمیں بھی پھیلنے لگاکورونا

نئی دہلی

اعدادوشمار کے مطابق بہار میں اس وقت کورونا پھیلنے کی رفتار سب سے زیادہ ہے جہاں 22.47 فیصد کی تیزی سے کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔

دوسرے مقام پر اتر پردیش ہے جہاں 20.01 فیصد کی تیزی سے کورونا وائرس اپنا اثر دکھا رہا ہے۔

تیسرے مقام پراڈیشہ ریاست ہے جہاں کورونا پھیلنے کی شرح 15.73 فیصد ہے۔ دہلی (14.78 فیصد) اور جھارکھنڈ (14.70 فیصد) اس فہرست میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں مقام پر ہیں۔

گویا کہ اب مہاراشٹر ان پانچ ریاستوں میں شامل نہیں ہے جہاں کورونا کی رفتار سب سے زیادہ تیز ہے۔ کورونا پھیلنے کی سب سے کم شرح چنڈی گڑھ میں ہیں جہاں اس کی رفتار محض 1.32 فیصد ہے اور پھر دوسرے مقام پر پنجاب ہے جہاں 1.33 فیصد کی شرح سے کورونا کا پھیلاؤ ہو رہا ہے۔

مہاراشٹر اس فہرست میں تیسرے مقام پر پہنچ گیا ہے جو ادھو حکومت کے لیے ایک بڑی خوشخبری کہی جائے گی۔ مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن میں اضافہ کی شرح 3.28 فیصد ہے۔

اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں مقام پر بالترتیب کیرالہ (7.69 فیصد) اور مدھیہ پردیش (7.93 فیصد) ریاستیں ہیں۔

(ایجنسی ان پٹ)