کورونا : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2288 نئے معاملے، 10 اموات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-05-2022
 کورونا : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2288 نئے معاملے، 10 اموات
کورونا : گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2288 نئے معاملے، 10 اموات

 

 

نئی دہلی :منگل کو ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 2288 نئے کوویڈ 19 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 10 اموات درج کی گئی ہیں۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 3 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز 20 ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ یومیہ مثبتیت کی شرح 0.47فیصد پر ریکارڈ کی گئی۔

 منگل کو نئے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، پیر کو 3207 نئے کیسز اور 29 اموات ہوئیں۔ جبکہ اتوار کو 2704 اور ہفتہ کو 3451 نئے کیسز سامنے آئے۔

دہلی میں مثبتیت کی شرح 4.38 فیصد ہے

دہلی میں منگل کو 1,118 نئے کیسز اور ایک موت کی اطلاع ملی، جبکہ مثبت شرح 4.38 فیصد رہی۔ دہلی میں کووڈ کے کل معاملے بڑھ کر 19 لاکھ کے قریب پہنچ گئے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہزار ہو گئی۔ دہلی میں 25,528 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

اتر پردیش اور مہاراشٹر کی تازہ ترین معلومات۔

اتر پردیش میں 278 نئے کیسز اور 1 کی موت ہوئی ہے۔ اب اتر پردیش میں 1496 ایکٹیو کیسز ہیں اور کل کیسز 2 لاکھ 77 ہزار ہو گئے ہیں۔ وہیں مہاراشٹر میں 223 نئے کیسز اور 2 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں 1403 ایکٹو کیسز ہیں اور کل کیسز 79 لاکھ کے قریب ہیں۔

مدھیہ پردیش اور راجستھان کی تازہ ترین معلومات

مدھیہ پردیش میں 30 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش میں 200 ایکٹیو کیسز ہیں اور کل کیسز 10 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اس طرح راجستھان میں 74 نئے معاملے ہیں اور ایک کی موت ہوئی ہے۔ راجستھان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 604 ہے اور کل کیسز 12 لاکھ 84 ہزار ہو گئے ہیں۔

 مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

 مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیس نے اپنے ٹوئٹر سے کورونا مثبت ہونے کی معلومات دی ہیں۔ ٹویٹ میں لکھا کہ میری کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں فی الحال ہلکی علامات محسوس کر رہا ہوں۔ میں ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر رہا ہوں۔ بتایا کہ میں مکمل صحت مند ہونے تک خود کو الگ تھلگ کر چکا ہوں۔