کورونا ایکٹو کیسزکم ترین سطح پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2021
کورونا ایکٹو کیسزکم ترین سطح پر
کورونا ایکٹو کیسزکم ترین سطح پر

 

 

نئی دہلی

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں اس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ رہی ، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز 3286 کم ہوکر 3،64،129 رہ گئے جو کہ 149 دن کی کم ترین سطح ہے۔

ملک میں بدھ کے روز 56 لاکھ 36 ہزار 336 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 56 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 433 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36،401 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 21 ہزار 258 ہو گئی ہے۔

اس دوران 39 ہزار 157 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 080 ہو گئی ہے۔ اس دوران ایکٹو کیسز 3286 کم ہو کر تین لاکھ 64 ہزار 129 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 530 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کرچار لاکھ 33 ہزار 049 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد ، صحتیابی کی شرح بڑھ 97.53 کر فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3222 کم ہو کر 61568 رہ گئے ہیں ۔

دریں اثنا ریاست میں 8196 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6209364 ہو گئی ہے ، جبکہ 158 مریضوں کی موت ہونے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135413 ہو گئی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )