اسلام کے خلاف متنازعہ ٹویٹ،ایک اور بی جے پی لیڈرپارٹی سے باہر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اسلام کے خلاف متنازعہ ٹویٹ،ایک اور بی جے پی لیڈرپارٹی سے باہر
اسلام کے خلاف متنازعہ ٹویٹ،ایک اور بی جے پی لیڈرپارٹی سے باہر

 

 

چنڈی گڑھ: اپنے سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کے بعد بی جے پی نے ایک اور لیڈر کے خلاف کاروائی کی ہے۔

یہ نیا ایکشن بھی پیغمبر اسلام پر کیے گئے متنازعہ ٹویٹ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ ہریانہ بی جے پی یونٹ نے آئی ٹی سیل کے سربراہ ارون یادو کو پیغمبر اسلام اور اسلام کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کرنے پر ہٹا دیا ہے۔

ریاستی بی جے پی صدر او پی دھنکھر نے جمعرات کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ ارون یادو کو فوری اثر سے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

دھنکھر نے تاہم کارروائی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

ارون یادو نے سال 2017 میں پیغمبر اسلام اور اسلام پر ایک متنازعہ ٹویٹ کیا تھا، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ اس کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو 'اریسٹ ارون یادو' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہا۔