سابق ججوں پر توہین عدالت کا معاملہ، اٹارنی جنرل کی رضامندی نہیں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-07-2022
سابق ججوں پر توہین عدالت کا معاملہ، اٹارنی جنرل کی رضامندی نہیں
سابق ججوں پر توہین عدالت کا معاملہ، اٹارنی جنرل کی رضامندی نہیں

 

 

نئی دہلی: نوپور شرما کیس میں سپریم کورٹ کے مشاہدات پر تنقید کرنے پر سابق ججوں کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

تاہم، جب سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کے لیے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال سے رضامندی طلب کی، تو انھوں نے انکار کر دیا۔

آپ کو بتا دیں، پچھلے دنوں سپریم کورٹ نے نوپور شرما کی عرضی پر بہت سخت زبانی تبصرہ کیا تھا۔

ان ریمارکس کے لیے دہلی ہائی کورٹ کے سابق جج ایس این ڈھینگرا، سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل امان لیکھی، سینئر ایڈوکیٹ کے آر کمار اور دیگر نے سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس تنقید پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جا رہی ہے۔