آئین سے ہمیں گوشت کھانے کا حق حاصل ہے: مہوا موئترا

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-04-2022
آئین سے ہمیں گوشت کھانے کا حق  حاصل ہے: مہوا موئترا
آئین سے ہمیں گوشت کھانے کا حق حاصل ہے: مہوا موئترا

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) ایم پی مہوا موئترا نے بدھ کو نوراتری میں گوشت پر پابندی کے بارے میں ایک نئی بات کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا آئین انہیں یہ حق دیتا ہے کہ وہ جب چاہیں گوشت کھائیں۔

اس معاملے پر انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں جنوبی دہلی میں رہتی ہوں۔ آئین مجھے گوشت کھانے کی اجازت دیتا ہے۔ اور دکان داروں کو گوشت کے کاربار کی بھی آزادی حاصل ہے۔

ان کا یہ بیان جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش سوریان کے خط میں نوراتری کے دوران میونسپل کارپوریشن علاقے میں گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد آیا ہے۔

جنوبی دہلی کےمیئرمکیش سوریان نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ نوراتری کے دوران شراب پر دی گئی چھوٹ کو واپس لیں اور اگر ممکن ہو تو نو دنوں تک شراب کی فروخت بند کر دیں۔

 

دریں اثنا جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن نے متعلقہ حکام کو 2 اپریل سے 11 اپریل تک منائے جانے والے نوراتری تہوار کے دوران گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم دیا۔

 مکیش نے کہا تھا کہ ہم تمام گوشت کی دکانوں کو سختی سے بند کر دیں گے۔ نہ گوشت بیچا جائے گا اور نہ لوگ کھا سکیں گے۔

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن (ای ڈی ایم سی) نے بھی نوراتری کے آخری تین دنوں یعنی سپتمی (ساتواں دن)، اشٹمی (آٹھویں دن) اور نومی (نویں دن) کو گوشت کی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

خاص طور پر نو دن کی نوراتری 2 اپریل سے 11 اپریل تک منائی جارہی ہے، جس میں بالترتیب 9، 10 اور 11 اپریل کو سپتمی، اشٹمی اور نوامی آتی ہیں۔