ای ڈی نے ملکیا ارجن کھڑگے کو کیا طلب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-08-2022
ای ڈی نے ملکیا ارجن کھڑگے کو کیا طلب
ای ڈی نے ملکیا ارجن کھڑگے کو کیا طلب

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر ملکاارجن کھڑگے کو ای ڈی نے طلب کیا ہے۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے قاعدہ 267 کے تحت سی بی آئی، آئی ٹی جیسی سرکاری تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے معاملے پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکاارجن کھڑگے اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال کے نوٹس کو مسترد کردیا۔

 ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی بارہ بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔

پارلیمنٹ میں آج بھی ہنگامہ ہے۔ آج حزب اختلاف کے ارکان مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے الزام کو لے کر ہنگامہ کررہے ہیں۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے ای ڈی کی جانب سے انہیں سمن جاری کرنے پر سوال اٹھائے ہیں۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جب پارلیمنٹ چل رہی ہے تو مجھے ای ڈی سے سمن ملتے ہیں کہ تم فوراً آجاؤ۔ مجھے 12:30 بجے نکلنا ہے۔ میں قانون کی پابندی کرنا چاہتا ہوں، لیکن کیا جب پارلیمنٹ کا سیشن جاری ہے توکیا مجھے بلانا مناسب ہے؟

 کل پولیس نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے گھر کا گھیراؤ کیا تھا۔ کیا جمہوریت اسی طرح زندہ رہے گی؟ کیا ہم آئین کے تحت کام کر سکیں گے؟ ہم ڈرنے والے نہیں، ہم لڑیں گے۔ ہم آپ سے اس مسئلے پر بات کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

قبل ازیں راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال کے رول 267 کے تحت سی بی آئی، آئی ٹی جیسی سرکاری تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے معاملے پر نوٹس کو مسترد کردیا، اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

 ہنگامہ آرائی کے باعث ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔جب کہ ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی بھی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔