جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ٹرینڈز آف روبوٹکس ان انڈیا (ٹوری۔تیئس) کا انعقاد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-02-2023
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ٹرینڈز آف روبوٹکس ان انڈیا (ٹوری۔تیئس) کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ٹرینڈز آف روبوٹکس ان انڈیا (ٹوری۔تیئس) کا انعقاد

 

 

 نئی دہلی :مانجینئرنگ فیکلٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ٹرینڈ زآف روبوٹکس ان انڈیا (ٹوری۔تیئس) کا  اکتیس جنوری دوہزارتئیس کو کامیابی سے منعقد کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد رو بوٹکس سوسائٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبا چیپٹ نے فیکلٹی مشیر  پروفیسر محمد شعیب کی سرپرستی میں کیا۔

ٹکنالوجی اور نیو پروڈکٹ ڈولپمنٹ ماہر جناب ہردیب سنگھ ارور ا جنھوں منڈا گروپ آف انڈسٹریز میں تین دہائیوں سے زیادہ اپنی خدمات انجام دی ہیں انھوں نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔انجینئرنگ فیکلٹی کی ڈین پروفیسر منی ایس تھامس اور صدر شعبہ میکانیکل انجیننئی رئنگ پروفیسر زاہد اختر بھی اس اجلاس کے صدور تھے۔افتتاحی اجلاس میں موقر ہستیوں کو تہنیت پیش کی گئی جس کے بعد ان کی تقریریں ہوئیں اور پھر مہمان خصوصی نے دانائی و فرزانگی کی باتیں بتائیں۔

اس سیشن کے بعدروبوٹکس سے متعلق ماڈل سازی مقابلہ،اشتہار پرزینٹیشن مقابلہ اور تحقیقی مقالہ کی پیش کش جیسے متعدد پروگرام ہوئے۔ان مقابلوں میں پرجوش اور متجسس شرکا نے اس میدان میں گراں قدر تعاون پیش کیا اور تکنیکی اجلاسوں میں شریک رہنے کی کوشش کی۔اختراعیت کے میدان سے وابستہ انتہائی تجربہ کار فیکلٹی اراکین اور ماہرین نے مقابلوں میں جج کے فرائض انجا م دیے۔

جائزہ راؤنڈز کے اخیر میں میکانیکل انجینرنگ کی اہم اور مقتدرہستیوں کی نگرانی میں الوداعی جلسہ منعقد ہوا۔ہر مقابلے کے فاتحین کو ان کی قابل ستائش کارکردگی اور مسلسل محنت کے لیے تصدیق نامے اور نقد رقم بطور انعام دیے گئے۔ٹی آر ایس جامعہ ملیہ اسلامیہ طلبا چیپٹر  کے فیکلٹی مشیر پروفیسر محمد شعیب کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیرہوا۔منتظمہ کمیٹی کی انتھک کوششوں سے پروگرام کافی کامیاب رہا۔