مودی کی والدہ کی موت پر تعزیتی پیغامات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 30-12-2022
مودی کی والدہ کی موت پر تعزیتی پیغامات
مودی کی والدہ کی موت پر تعزیتی پیغامات

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کی موت کی خبر نے ملک کو سوگوار کردیا۔ احمد آباد میں مودی نے ان کی آخری رسومات ادا کیں ۔ اس موقع پر خاندان کے ارکان اور سینکڑوں اہم شخصیات موجود تھیں ۔

دوسری جانب ان کی والدہ کی موت پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملک کی اہم شخصیات نے اظہار افسوس کیا ۔

 بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی مواقع پر پی ایم مودی نے اپنی ماں کے ساتھ ایک خاص رشتہ شیئر کیا، ان کی سادگی اور خیال رکھنے والی شخصیت کے بارے میں بات کی۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے  – اہل خانہ سے دلی تعزیت

تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا، "محترمہ ہیرا بین مودی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ آپ کی پیاری ماں کے کھو جانے پر مودی جی سے میری دلی تعزیت۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے خیالات پورے خاندان کے ساتھ ہیں۔

راہل گاندھی نے پی ایم مودی کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

ہیرا بین کی موت پر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا، “وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ محترمہ ہیرا با کی موت کی خبر بہت دکھی ہے۔ اس مشکل وقت میں، میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے افسوس کا اظہار کیا۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہیرا بین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا، “وزیراعظم جناب نریندر مودی کی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ بھگوان  مرحومہ کی روح کو اپنے چرنوں میں جگہ دے اور درد کے ان لمحات میں شری نریندر مودی جی اور ان کے تمام اہل خانہ کو ہمت دے۔ اوم شانتی!‘‘

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر لکھا، “بھگوان  وزیر اعظم کو اس مشکل وقت میں صبر اور سکون عطا کرے۔ اوم شانتی۔"

اداکار اکشے کمار نے افسوس کا اظہار کیا۔

ہیرا بین کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے فلمی اداکار نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’ماں کو کھونے سے بڑا دکھ کوئی نہیں، خدا آپ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے نریندر مودی جی۔ اوم شانتی"

 افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی اس صدمہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیر اعظم سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار اور ان کی والدہ ماتاجی ہیرا بین کے انتقال پر اہل خانہ اور ان کی روح کو سکون ملے۔