کووڈ: مرکزی حکومت کی67صحافیوں کے کنبے کومالی امداد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-05-2021
بڑا فیصلہ
بڑا فیصلہ

 

 

مرکزی حکومت نے ان 26 صحافیوں کے کنبوں کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کرنے کی ایک تجویز کو منظوری دے دی ہے جن کی کووڈ19- کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔ اس سے پہلے اس نے 41 صحافیوں کے کنبوں کو اس طرح کی مالی امداد فراہم کی تھی جن کی کووڈ کی وجہ سے موت ہوئی تھی۔ابتک ۶۷ صحافیوں کے خاندانوں کو مدد پہنچانے کا فیصلہ ہواہے۔اطلاعات ونشریات کی وزارت اور پلس انفارمیشن بیورونے ، اطلاعات ونشریات کے وزیرجناب پرکاش جاویڈکر کی رہنمائی میں خود بخود اقدام کرتے ہوئے ان صحافیوں کی تفصیلات مرتب کی ہیں جنھوں نے 2020اور2021میں وباء کے سبب اپنی جانیں گنوائیں۔صحافیوں کی بہبود سے متعلق اسکیم کے تحت ان کنبوں کومدد فراہم کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے ۔

آج مرکزی حکومت نے اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے کی صدارت میں صحافیوں کی بہبود کی اسکیم سے متعلق کمیٹی کی ایک تجویز کو منظوری دی ، جس کا مقصد ان 26صحافیوں کے کنبوں کو 5-5لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرناہے جوکووڈ 19کی وجہ سے چل بسے ۔ مالی 21-2020میں مرکزی حکومت نے کووڈ کی وجہ سے مرنے والے 41صحافیوں کے کنبوں کو اس طرح کی مددفراہم کی جس کے بعد امداد پانے والے کنبوں کی تعداد67ہوگئی ۔ کمیٹی نے کووڈ کے شکارہونےوالے صحافیوں کے کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہارکیا۔

 پریس انفارمیشن بیورو نے ان کئی صحافیوں کے کنبوں سے سرگرمی کے ساتھ رابطہ قائم کیاجنھوں کووڈ 19کے سبب اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔ نیز انھیں اسکیم اور اس کے لئے دعوے داخل کرنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔

کمیٹی نے ہفتہ واربنیاد پرجے ڈبلیو ایس میٹنگوں کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا۔ تاکہ جے ڈبلیو ایس کے تحت مالی امداد کی درخواستوں پرتیزی سے کارروائی کی جائے ۔ کمیٹی نے آج ان 11صحافیوں کے کنبوں کی درخواستوں پر بھی غوروخوض کیاجو کووڈ 19کے علاوہ بھی دیگروجوہات سے چل بسے تھے ۔جے ڈبلیو ایس میٹنگ میں دیگرارکان نے بھی شرکت کی ، جس میں پی آئی بی ، کے پرنسپل ڈائرکٹرجنرل ، جناب جے دیپ بھٹناگر، آئی اینڈ بی کے جوائنٹ سکریٹری ، جناب وکرم سہائے نے بھی شرکت کی ۔ کمیٹی کے صحافیوں کے نمائندے جناب سنتوش ٹھاکر، جناب امت کمار ،جناب امیش کمار ، محترمہ سرجنا شرما بھی موجود تھیں ۔