ادھوٹھاکرے نے اسمبلی میں کی نواب ملک کی حمایت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-03-2022
 
ادھوٹھاکرے نے اسمبلی میں کی نواب ملک کی حمایت
ادھوٹھاکرے نے اسمبلی میں کی نواب ملک کی حمایت

 

 

آواز دی وائس،ممبئی

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے جمعہ کو اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے ہیں۔

ملک اس وقت زمین کی خریداری پرانڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم خاندان کے ایک رکن سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں جیل میں ہیں ریاستی اسمبلی کے آخری دن اپنے خطاب میں مسٹر ٹھاکرے نے مسٹر ملک کی حمایت کی اور کہا کہ اگر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر کے برسوں سے داؤد ابراہیم کے ساتھ تعلقات تھے تو مرکزی ایجنسیاں کیا کر رہی تھیں ۔

مسٹر ٹھاکرے نے کہا’’ اگر نواب ملک کا داؤد ابراہیم کے ساتھ برسوں سے رشتہ تھا، تو مرکزی ایجنسیاں اتنے برسوں میں کیا کر رہی تھیں؟ معاملہ عدالت میں ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ ایل او پی (دیویندر) فڑنویس کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ بھرتی کیا جانا چاہئے کیونکہ جیسا کہ انہوں نے کہیں کہا تھا کہ انہوں نے تمام دستاویزات ای ڈی کو دیے تھے۔

انہوں نے اپنی مہا وکاس اگھاڑی حکومت اور اس کے لیڈروں اور ان کے خانہ افراد کو بدنام کرنے پرسابقہ ​​حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے بہنوئی کی جائیداد کو عارضی طور پر قرق کرنے کے ای ڈی کے اقدام سے خوفزدہ نہیں ہیں اور مزید کہا کہ وہ اس طرح کی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

شیوسینکوں کی جانب سے انہوں نے کہا کہ وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں، لیکن بی جے پی کو مہاراشٹر میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے اپنی مہم بند کر دینی چاہیے۔