ایل جے پی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں چراغ کا دعویٰ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-06-2021
چراغ پاسوان
چراغ پاسوان

 

75 پٹنہ :لوک جن شکتی پارٹی میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان ایل جے پی صدر چراغ پاسوان آج قومی ایگزیکٹو کے اجلاس میں شرکت کی۔ دہلی میں 12 جن پتھ رہائش گاہ پر چراغ پاسوان کی صدارت میں قومی ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد ہوا میٹنگ میں چراغ کے دعویٰ نے پہلے کی بنسبت مضبوطی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ قومی ایگزیکٹو کے 75 اراکین میں سے 50 چراع پاسوان کے ساتھ ہیں ۔ یہ دعوی چراغ نے کیا ہے اجلاس میں بیشتر قومی ایگزیکٹو باڈی کے زیادہ تر ممبران نے 12 جن پتھ چراغ کی رہائش گاہ پر شرکت کی ہے۔

ایک طرف پشوپتی کمار پارس 17 جون کو پٹنہ میں اپنے کیمپ کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے قومی صدر منتخب ہوئے تھے تو دوسری طرف اب چراغ پاسوان اپنے کیمپ کولبھانے میں مصروف ہیں چراغ پاسوان کے ساتھ پارٹی کے پرنسپل جنرل سکریٹری عبد الخالق اور قومی نائب صدر کے بی جے پی بھی اس میٹنگ میں موجود تھے اجلاس کے آغاز میں چراغ نے وہاں موجود تمام ممبروں سے حلف لیا اس میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چراغ نے اتوار کے روز دہلی میں ایک بڑا اعلان کیا ہے کہ وہ بہار میں سنگھرش یاترا شروع کرنے جارہے ہیں۔

اس کے لیے انہوں نے 5 جولائی کا دن منتخب کیا ہے جو ان کے والد سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کا یوم پیدائش ہے۔ چراغ نے سنگھرش یاترا شروع کرنے کے لئے اپنے والد کے پارلیمانی حلقہ حاجی پور کا انتخاب کیا ہے ،ایل جے پی کے اجلاس میں پارٹی نے 5 تجاویز کو منظوری دی ہے۔ قومی ایگزیکٹو نے 2019 میں آئینی طور پر منتخب ہونے والے چراغ کو اپنا قومی صدر منتخب کرنے پر غور کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام ممبران نے چچا اور باغی رہنماؤں سے متعلق اپنے تمام فیصلوں پر رضامندی دے دی ہے۔ چراغ پاسوان نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی سے باغی ہوئے لیڈران کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں باغیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ باغی گروپ کے تمام فیصلوں کو غیر آئینی قرار دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی باغی دھڑے کے رہنما پشوپتی کمار پارس اور ان کے چار حامی ارکان پارلیمنٹ کو پارٹی سے باہر کردیا۔ پاسوان نے بتایا کہ پارٹی کے بانی رام ولاس پاسوان کی سالگرہ کے موقع پر 5 جولائی سے بہار کے حاجی پور سے آشیرواد یاترا نکالی جائے گی اور پوری ریاست میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔ میٹنگ میں مرحوم پاسوان کو بھارت رتن سے نوازنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔