سی آ ئی ایس سی ای نتائج: 10ویں میں 98.94فیصداور 12ویں میں 96.93فیصد طلباء پاس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 10 Months ago
  سی آ ئی ایس سی ای نتائج: 10ویں میں 98.94فیصداور 12ویں میں 96.93فیصد  طلباء پاس
سی آ ئی ایس سی ای نتائج: 10ویں میں 98.94فیصداور 12ویں میں 96.93فیصد طلباء پاس

 

 انڈین اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات  نے اتوار کو سہ پہر 3 بجے انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن ( آئی سی ایس ای - دسویں) اور انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ( ای ایس سی سی بارہویں ) 2023 کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال دسویں جماعت میں 98.94فیصد  طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ ان میں لڑکیاں 99.21فیصد اور لڑکے 98.71فیصد ہیں۔

 جبکہ 12ویں جماعت میں 96.93فیصد طلباء پاس ہوئے۔ ان میں لڑکیاں 98.01فیصد اور لڑکے 95.96فیصد ہیں۔

 
 -2023 پی ای ایس سی پی کے 10ویں-12ویں کے امتحان میں تقریباً 2.5 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔ 12ویں جماعت میں 5 طلباء نے پہلا درجہ حاصل کیا جن میں سے 3 لڑکیاں ہیں۔ اور 10ویں جماعت میں 9 طلباء نے پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔ ان میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
 
طلباء اپنے نتائج
 ویب سائٹ
http://cisce.org یا http://results.cisce.org
پر جا کر دیکھ سکتے ہیں ۔

 ٹاپرز کی فہرست یہ ہے12،ویں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء

ریا اگروال - 99.75
اپشیتا بھٹاچاریہ - 99.75
محمد آرین طارق - 99.75
شبھم کمار اگروال - 99.75
مانیا گپتا - 99.75
دسویں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء
رشیل کمار - 99.8
اننیا کارتک - 99.8
شریا اپادھیائے - 99.8
اڈوے سردیسائی - 99.8
یش منیش بھسین - 99.8
تنئے سشیل شاہ - 99.8
حیا شنگھوی - 99.8
اوشی سنگھ - 99.8
سمبت مکوپادھیائے - 99.8