چورو: پریشان حال پڑوسی 'شرماجی' کی مدد کے لیے 'لطیف خان' نے بیچ دی زمین

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-08-2022
چورو: پریشان حال پڑوسی 'شرماجی' کی مدد کے لیے 'لطیف خان' نے بیچ دی زمین
چورو: پریشان حال پڑوسی 'شرماجی' کی مدد کے لیے 'لطیف خان' نے بیچ دی زمین

 

 

چورو: چورو پورے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے مشہور ہے۔ یہاں انسانیت کا مذہب سب سے مقدم سمجھا جاتا ہے۔ چورو کے سنورمل شرما کے تین ذہنی معذور بچے ہیں اور انہیں ان بچوں کے علاج کے لیے اپنی تمام زمین بیچنی پڑی۔ اور اس مشکل وقت میں، ان کے پڑوسی فرشتے کی طرح ان کی مدد کے لیے آئے اور اس کے ساتھ کھڑے رہے۔ اپنی تمام زمین بیچ دینے کے باوجود ان کے بچوں کی حالت جوں کی توں رہی

شرما  کے کے تین بچے ہیں - ایک بیٹا اور دو بیٹیاں اور یہ سب ذہنی طور پر معذور ہیں۔ انہوں نے اپنی تمام آبائی زمین، اپنا گھر اور اپنے بچوں کے علاج کے لیے سب کچھ بیچ ڈالا لیکن اس کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔

ان کے بچوں کی حالت بہتر نہیں ہوئی۔ سنورمل شرما اور اس کی بیوی سرلا اپنے بچوں کے علاج پر اپنی تمام جائیداد بیچنے کے بعد بھی بچوں کے لیے پریشان تھے_

بعد ازاں وارڈ نمبر 42 میں رہنے والے مسلمان خاندان کو اس کی حالت زار کا علم ہوا تو وہ سب مل کر اس کی مدد کے لیے آئے- اور دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کی۔ انہوں نے اسے 300 مربع گز زمین کی پیشکش کی اور 80,000 روپے بھی جمع کر کے انہیں دے دیدیے۔ انہوں نے اس زمین پر خاندان کے رہنے کے لیے ایک کمرہ بھی بنوایا اور اب ان کی کوشش ہے کہ اس خاندان کے لیے اس گھر میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں۔

اسحاق خان کی فیملی ان کی مدد کے لیے آگے آئی۔ وارڈ نمبر 42 کے اسحاق خان پہلے شخص تھے جو ان کی مدد کے لیے آگے آئے۔ اسحاق خان کے بیٹے لطیف نے انہیں اپنی دو بیگھہ اراضی میں سے 300 مربع گز جو کہ آبائی صوفی صاحب کی درگاہ کے قریب تھی مفت دی اور اس زمین کا ٹکڑا خاندان کے نام درج کروا دیا۔ لطیف نے اپنے دوست اسلام اور علاقے کے دیگر مکینوں کی مدد سے 80,000 روپے اکٹھے کیے اور خاندان کے لیے زمین پر ایک کمرہ بنوایا۔

محلے کے مکینوں نے اکٹھے ہو کر سنورمل شرما کے لیے 80,000 روپے جمع کیے اور وہاں ایک کمرہ بنوایا، لیکن کمرہ ابھی زیر تعمیر ہے۔ فرش پر پلاسٹر ابھی تک نہیں ہوا ہے اور کمرے میں دروازے ابھی لگائے جانے ہیں۔ جب تک کمرہ تیار نہ ہو، اسلام نے خاندان کے لیے کرائے پر ایک کمرہ لے لیا تاکہ وہ وقتی طور پر وہاں رہ سکیں۔ سنورمل کا بڑا بیٹا وجے 18 سال کا ہے اور پوجا کی عمر 17 سال ہے اور تیسرا بیٹا آرتی 14 سال کا ہے۔ جوڑے نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ وہ سب اپنے والدین پر مکمل انحصار کرتے ہیں۔