ڈھاکہ/ آواز دی وائس
اعلیٰ عدالت نے آج اِسکون کے سابق رہنما چندن کمار دھر عرف چنموئے کرشنا داس کو غداری کے ایک مقدمے میں ضمانت دے دی۔ جسٹس محمد اتاؤر رحمان اور جسٹس محمد علی رضا پر مشتمل بنچ نے چنمے کی طرف سے دائر کردہ ضمانت کی درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔
چنموئے کے وکیل پرہلاد دیب ناتھ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے، بشرطیکہ سپریم کورٹ کا اپیلیٹ ڈویژن ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر حکمِ امتناع جاری نہ کرے۔
چنموئے کی بیماری اور بغیر سماعت کے قید کی دلیل
چنموئے کے وکیل اپوروا کمار بھٹاچاریہ نے 23 اپریل کو عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل بیمار ہیں اور بغیر کسی سماعت کے جیل میں تکلیف برداشت کر رہے ہیں، لہٰذا انہیں ضمانت دی جائے۔
عدالت کی کارروائی اور جیل بھیجنے کا حکم
.26 نومبر 2024 کو چٹگام کی ایک عدالت نے چنمے کو جیل بھیج دیا، جب کہ دارالحکومت ڈھاکہ سے ان کی گرفتاری کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں، 11 دسمبر 2024 کو اسی عدالت نے دوبارہ ان کی ضمانت مسترد کر دی۔