نوئیڈا:چھینو گینگ کا دانش انکاونٹر میں زخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-10-2022
نوئیڈا:چھینو گینگ کا دانش انکاونٹر میں زخمی
نوئیڈا:چھینو گینگ کا دانش انکاونٹر میں زخمی

 

 

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے تجارتی علاقہ نوئیڈا کے سیکٹر 16 میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا، جس میں  پولیس کے ہاتھوں چھینو گینگ کا بدمعاش زخمی ہوگیا۔جب ایک بدمعاش وہاں سے فرار ہو گیا۔

اس کے ساتھ ہی پولیس نے زخمی دانش عرف چیتا سے چار مسروقہ موبائل فون، ایک موٹر سائیکل اور زندہ کارتوس بھی برآمد کر لیے ہیں۔ بتا دیں کہ دانش کے خلاف دہلی-این سی آر میں کل 21 مقدمات درج ہیں۔

بتا دیں کہ دانش چھینو گینگ کا بدمعاش ہے، جو نوئیڈا میں ڈکیتی کی وارداتوں کو انجام دیتا تھا۔ جمعہ کی صبح پولیس کو اس بارے میں اطلاع ملی اور تھانہ سیکٹر 20 کی پولیس سیکٹر 16 میں پاور ہاؤس کے قریب چیکنگ کر رہی تھی۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افراد کو آتے دیکھا اور پولیس نے انہیں روک لیا۔ لیکن موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

اس کے بعد پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں دانش کی ٹانگ میں گولی لگی اور وہ وہیں گر گیا۔ جب کہ اس کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

اس انکاؤنٹر پر نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس آشوتوش دویدی نے کہا کہ دانش کے خلاف دہلی-این سی آر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے 20 سے زیادہ کیس درج کیے گئے تھے۔ جمعہ کی صبح یہاں برہم پترا مارکیٹ کے قریب پولیس چیکنگ کر رہی تھی کہ دانش کو دیکھا گیا لیکن وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ قریبی پولیس چوکیوں کو پیش رفت کے بارے میں الرٹ کر دیا گیا تھا۔

آشوتوش دویدی نے مزید بتایا کہ برہم پترا مارکیٹ پولیس چوکی اور سیکٹر 18 پولیس چوکیوں کی ٹیموں نے اس کا پیچھا کیا اور وہ سیکٹر 16Aفلم سٹی پہنچا، جہاں پاور ہاؤس کے قریب اس پر  فائرنگ کی گئی۔ دانش نے فرار ہونے کے لیے پولیس ٹیموں پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں وہ زخمی ہوگیا۔