زرعی قوانین پر ابھئے چوٹالہ مستعفی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-01-2021
انڈین نیشنل لوک دل کے رہنماء  ابھئے چوٹالہ
انڈین نیشنل لوک دل کے رہنماء ابھئے چوٹالہ

 

انڈین نیشنل لوک دل کے رہنماء  ابھئے چوٹالہ نے ہریانہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے- واضح رہے کہ مسٹرچوٹالہ نے یہ استعفی مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کئے گئے تین زرعی قوانین پر اٹھنے والے تنازعہ کے بعد دیا ہے
 
ذرائع کے مطابق اسمبلی اسپیکر جناب گیاں چندر گپتا نے  مسٹرچوٹالہ کا استعفی قبول کر لیا ہے
 
مسٹرچوٹالہ کے استعفی  کے بعد انڈین نیشنل لوک دل کی جانب سے جاری کئے گیے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے لیڈران میں تاؤ دیوی لال کے اصولوں پر چلنے کا حوصلہ ابھی باقی ہے- انھیں اصولوں کا پاس رکھتے ہوئے مسٹرچوٹالہ نے اپنا عہدہ چھوڑا ہے