چمولی: سرنگوں سے مزید بارہ لاشیں برآمد ۔مرنے والوں کی تعداد پچاس

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-02-2021
بچائو کاری میں تیزی
بچائو کاری میں تیزی

 

دہرہ دون۔کل اتوار کو اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیر حادثہ کے بعد ابچائو اور صفائی مہم کے دوران  متین سرنگوں سے زید بارہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جس کے ساتھ اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے۔تاپووان سرنگ میں گلیشیر کے پھٹنے کے بعد مٹی اور کیچڑ بھر گیا تھا جس کو صاف کرنے کا کا م جنگی پیمانے پر جاری تھا۔

ایجنسی کی خبروں کے مطابق پچھلے سنیچر کو آئی قدرتی آفت میں ابتک ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ آج بچائو دستوں نے ایک سرنگ میں سراخ کیا اور اس میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جن کی تعداد تیس بتائی جاتی ہے۔دستوں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ مزید لوگ زندہ ملیں گے۔مگر دوسری جانب سرنگ کے باہر اپنے رشتہ داروں کا انتظار کررہے لوگوں میں زبردست مایوسی ہے جنہیں اب اس بات کا یقیین نہیں کہ کوئی زندہ بچا ہوگا۔