یوکریں پر کابینہ: مجسٹریٹ کریں گے طلبا کے اہل خانہ کو حالات سے آگاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-02-2022
یوکریں پر کابینہ: مجسٹریٹ کریں گے طلبا کے اہل خانہ کو حالات سے آگاہ
یوکریں پر کابینہ: مجسٹریٹ کریں گے طلبا کے اہل خانہ کو حالات سے آگاہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین بحران پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی ہے۔

میٹنگ کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ سکریٹری نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے بات کی ہے۔

انہیں کابینہ سکریٹری نے یوکرین میں پھنسے طلباء کو واپس لانے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کے بارے میں مطلع کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ضلع کلکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ یوکرین میں رہنے والے تمام طلباء کے اہل خانہ سے رابطہ کریں اور انہیں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں مطلع کریں۔