دبنگ عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-07-2022
دبنگ عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری گرفتار
دبنگ عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری گرفتار

 

 

آواز دی وائس،لکھنو

سی بی آئی نے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ حمزہ پر پراپرٹی ڈیلر موہت اگروال کے اغوا اور جیل میں مارپیٹ کا الزام ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے ساتھی حمزہ انصاری کو سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی لکھنؤ ٹیم نے حمزہ انصاری کو الہ آباد کے کریلی علاقے کے قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔

فی الحال سی بی آئی عتیق کے بیٹے عمر کی تلاش کر رہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق حمزہ انصاری دیوریا جیل کیس میں مطلوب تھے۔اس لیے سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بھی ان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔

ساتھ ہی حمزہ پر پراپرٹی ڈیلر موہت اگروال کے اغوا اور جیل میں مارپیٹ کا بھی الزام ہے۔

خیال رہے کہ اس کےبعد پراپرٹی ڈیلر موہت اگروال نے لکھنؤ میں عتیق احمد اور ان کے بیٹے عمر اور دیگر کے خلاف اغوا اور مارپیٹ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

عدالت کے حکم پر کیس کی تفتیش سی بی آئی کو منتقل کر دی گئی۔ اس واقعے کے بعد سے ملزم حمزہ انصاری مفرور تھے۔ آخر کار سی بی آئی نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

عتیق احمد کا بڑا بیٹا عمر بھی اسی کیس میں ملزم ہے۔ سی بی آئی نے عمر پر ایک لاکھ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ فی الحال وہ سی بی آئی کی گرفت سے باہر ہے۔ تفتیشی ادارہ عتیق احمد کے بیٹے عمر کی کافی عرصے سے تلاش میں مصروف ہے۔