ووٹنگ کے دوران اپنی تصویر وائرل کرنے پر مقدمہ درج

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-02-2022
ووٹنگ کے دوران اپنی تصویر وائرل کرنے پر  مقدمہ درج
ووٹنگ کے دوران اپنی تصویر وائرل کرنے پر مقدمہ درج

 

 

آواز دی وائس، نینی تال

اتراکھنڈ کے نینی تال اور پتھورا گڑھ اضلاع میں دو لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اپنی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا اس وقت بھاری پڑگیا۔

جب پولیس نے ان دونوں کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور ووٹنگ کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

پتھورا گڑھ کی پولس سے موصولہ اطلاع کے مطابق امن کھرایت نامی شخص نے ووٹ ڈالتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ اس سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ ووٹنگ کی رازداری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ لوکیشور سنگھ کی ہدایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسرا معاملہ ضلع نینی تال کے لال کنواں اسمبلی حلقے کا ہے، جہاں ایک شخص کی جانب سے ایک مخصوص پارٹی کو ووٹ دیتے ہوئے ای وی ایم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔

پولیس نے اسے سنگین جرم سمجھا اور ملزم کے خلاف چورگلیہ تھانہ میں عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 128 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولس نیلیش آنند بھانے نے کہا کہ پولیس کے سائبر سیل کی طرف سے سوشل میڈیا پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ ایسے لوگوں کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔