کیپٹن امریندر کی اجیت ڈوبھال سے ملاقات

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-09-2021
ایک اہم ملاقات
ایک اہم ملاقات

 

 

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈو بھال سے ملاقات کی۔ پنجاب میں جاری پیش رفت کے پیش نظر اس ملاقات کے بارے میں کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب نوجوت سدھو کا رویہ دیکھ کر کانگریس ہائی کمان بھی اٹل رہی ہے۔ سدھو کو واضح پیغام بھیجا گیا ہے کہ ان کا ہر ضد اب پوری نہیں ہوگی۔ اس وجہ سے سدھو کے استعفیٰ کے 2 دن بعد بھی ہائی کمان نے ان سے کوئی بات نہیں کی۔

یہ دیکھ کر اب ایم ایل اے اور لیڈر جو پنجاب میں سدھو کے سربراہ بننے کے لیے پرجوش تھے اب ان کا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔ کیپٹن کی بغاوت کے وقت سدھو کے ساتھ 40 ایم ایل اے تھے ، اب وہ تنہا رہ گئے ہیں۔ صرف رضیہ سلطانہ نے ان کی حمایت میں وزارت کا عہدہ چھوڑا۔ ان کے قریبی ساتھی پرگت سنگھ مضبوطی سے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔