کینیڈین ویزے میں تاخیر، ’دلبرداشتہ‘ نوجوان کی خودکشی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2022
کینیڈین ویزے میں تاخیر، ’دلبرداشتہ‘ نوجوان کی خودکشی
کینیڈین ویزے میں تاخیر، ’دلبرداشتہ‘ نوجوان کی خودکشی

 

 

 چنڈی گڑھ :ہریانہ میں 23 سال کے نوجوان نے کینیڈا کے ویزے میں مبینہ تاخیر سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔  وکیش سینی نامی نوجوان نے جب یہ انتہائی قدم اٹھایا اس کے اگلے دن کینیڈا کا ویزا ان کے گھر پہنچ گیا۔ پولیس نے ہفتے کو بتایا کہ سینی کی لاش جمعے کو نہر میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔

جھانسا نامی گاؤں کے رہائشی وکیش سینی مزید تعلیم کے لیے کینیڈا جانا چاہتے تھے۔ انہوں نے حال میں گریجویشن کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا کے ویزے میں تاخیر سے پریشان تھے۔

جھانسا کے سٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) راجپال سنگھ نے کہا کہ وکیش 17 اگست جمعے کی رات گھر سے نکلے جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی۔ ان کے رشتہ داروں کو ان کی موٹر سائیکل اور جوتے نہر کے کنارے پر پڑے ملے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد وکیش کی لاش ہفتے کو ان کے خاندان کے حوالے کر دی گئی۔