کینیڈا کی ہندوستان سے کووڈ ویکسین مہیا کرنے کی درخواست

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2021
مدد کی درخواست
مدد کی درخواست

 

۔نئی دہلی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کی ، کوویڈ 19 ویکسین کے لئے درخواست کی ، جسے ہندوستان نے ویکسین ڈپلومیسی کے تحت 20 ممالک کو تحفے میں دیا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹروڈو نے مودی کو کینیڈا کی طرف سے ہندوستان سے کوویڈ 19 ویکسین کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ مودی نے اپنی طرف سے کینیڈا کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ ہندوستان کینیڈا کو ویکسین مہیا کرانے کی پوری کوشش کرے گا ، جیسا کہ اس نے پہلے ہی کئی دوسرے ممالک کے لئے کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کینیڈا کے وزیر اعظم  ساتھ اپنی بات چیت کا انکشاف ٹیوٹر پر کیا ہے۔