کلکتہ ہائی کورٹ :این آئی اے رام نومی تشدد کی تحقیقات کرے

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2023
 کلکتہ ہائی کورٹ :این آئی اے رام نومی تشدد کی تحقیقات کرے
کلکتہ ہائی کورٹ :این آئی اے رام نومی تشدد کی تحقیقات کرے

 

 کولکتہ : این آئی اے رام نومی کے دوران بنگال کے کئی علاقوں میں تشدد کی تحقیقات کرے گی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو یہ حکم دیا ہے۔

بنگال میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران 30 مارچ سے ہاوڑہ، شمالی دیناج پور، اسلام پور میں جھڑپیں ہوئیں۔ اس میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔

اس کے بعد کے دنوں میں ہاوڑہ اور رسدہ کے علاوہ کئی مقامات پر شوبھا یاترا کے دوران پرتشدد واقعات پیش آئے۔ پولیس نے ان واقعات کے بعد 116 افراد کو گرفتار کیا۔ تفتیش سی آئی ڈی کو سونپ دی گئی۔ اس کے بعد ہنومان جینتی سے پہلے کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ بنگال حکومت کو مرکز سے فوج مانگنی چاہیے اور مرکز کو بھی اپنی فوج دینی چاہیے۔ عوام کی حفاظت سب سے اہم ہے۔