مولانا سہیل احمد ندوی کی تدفین

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-07-2023
  مولانا سہیل احمد ندوی کی  تدفین
مولانا سہیل احمد ندوی کی تدفین

 

 پٹنہ : امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم مولانا سہیل احمد ندوی اڈیشہ  میں حالت سفر میں دوران نماز سجدہ کی حالت میں اللہ کو پیارے ہو گئے آنا للہ و انا الیہ راجعون۔

ان کے جنازہ کی ایک نماز امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کے احاطہ میں مولانا محمد شبلی القاسمی قائم مقام ناظم امارت شرعیہ نے پڑھائی. اور آخری نماز نائب امیر شریعت مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب نے ان کے آبائی گاؤں بگہی دیوراج، ضلع مغربی چمپارن میں شیخ عدالت حسین ہائی اسکول کے احاطہ میں پڑھائی.

جنازہ کی نماز اورتدفین  میں امارت شرعیہ,  امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ, مولانا سجاد میموریل اسپتال,   داراالعلوم الاسلامیہ امارت شرعیہ,  المعہد العالی امارت شرعیہ کے متعدد ذمہ داران و کارکنان شریک ہوئے .جنازہ کی نماز  سے قبل نائب امیر شریعت کے علاوہ مولانا محمد شبلی القاسمی اور مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب نے مولانا مرحوم کے محاسن کا تذکرہ کیا اورپسماندگان کی خدمت میں امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی اور پوری امارت شرعیہ کی جانب سے تعزیت مسنون پیش کی

دونوں جگہ کے جنازہ میں ہزاروں کا مجمع شریک ہوا اور ہزاروں نم آنکھوں کے بیچ وہ اپنے آبائی قبرستان میں قیامت تک کے لئے سپرد خاک کر دیے گئے اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے آمین۔