سیکیورٹی کے چیلنجز سے نپٹنے میں بیوروکریسی کا کردار اہم ہوتا ہے۔ سی ڈی ایس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-12-2022
سیکیورٹی کے چیلنجز سے نپٹنے میں بیوروکریسی کا کردار اہم ہوتا ہے۔ سی ڈی ایس
سیکیورٹی کے چیلنجز سے نپٹنے میں بیوروکریسی کا کردار اہم ہوتا ہے۔ سی ڈی ایس

 



 

نئی دہلی۔ ہندوستانی مسلح افواج (سی ڈی ایس کے سربراہ جنرل انل چوہان نے آج سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کے نقطہ نظر کو اپنانے میں فوج اور بیوروکریسی کے کردار پر زور دیا۔ سی ڈی ایس نے قومی سلامتی کے تئیں پوری' 'حکومت کے نقطہ نظر کے ایک حصے کے طور پر مسلح افواج کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعلیٰ دفاعی تیاریوں کے لئے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔

سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز، نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں سول ملٹری انٹیگریشن: دی وے فارورڈ کے موضوع پر دو روزہ سیمینار کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس کا مقصد سول ملٹری تعلقات کی موجودہ حالت کا تجزیہ کرنا اور دونوں ستونوں کے درمیان کام کرنے اور نتائج میں زیادہ ہم آہنگی حاصل کرنے کے لئے اقدامات کی سفارش کرنا ہے۔ سیمینار کا آغاز آج سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پورے ملک کے نقطہ نظر کو اپنانے میں فوج اور بیوروکریسی کے کردار پر بحث کے ساتھ ہوا۔

سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے قومی سلامتی کے تئیں 'پوری حکومت کے نقطہ نظر کے حصے کے طور پر مسلح افواج کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ اعلیٰ دفاعی تیاریوں کے لیے سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔ کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سلامتی کے خطرات کا درست اندازہ لگانے، اہم اسٹریٹجک رہنما خطوط اور دستاویزات کو بیان کرنے، مطلوبہ فوجی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے، اہل پالیسیاں بنانے اور پورے ملک کے لئے موزوں جوابات کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سمینار میں مسلح افواج، سول سروس کے ساتھ ساتھ دفاعی صنعت اور تعلیمی اداروں کے نمائندے اور اسکالر شرکت کر رہے ہیں۔