بلڈوزر کارروائی : 85 اہم ملزمان کی فہرست تیار -پولیس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-06-2022
بلڈوزر کارروائی : 85 اہم ملزمان کی فہرست تیار -پولیس
بلڈوزر کارروائی : 85 اہم ملزمان کی فہرست تیار -پولیس

 

 

پریاگ راج:  محمد جاوید کے گھر کو مسمار کرنے کے عمل کی خلاف سوالات اٹھائےجا رہے ہیں، یہ معلوم ہوا ہے کہ ضلعی پولیس نے پیغمبر کو نشانہ بنانے والے ریمارکس پر احتجاج کے 85 اہم ملزمان کے نام چیک کرنے کے لیے شہری اتھارٹی کو بھیجے ہیں۔ شہری حکام نے کہا کہ انہیں پہلے ہی 37 ملزمان کی فہرست موصول ہو چکی ہے اور انہوں نے جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اب تک، پولیس نے احتجاج میں مبینہ کردار پر سات نابالغوں سمیت 92 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ایس ایس پی کمار نے کہا کہ گرفتار کیے گئے 85 افراد کے نام، جو نابالغ نہیں ہیں، پی ڈی اے کو بھیجے جا رہے ہیں۔ نابالغوں کو اصلاحی گھروں میں بھیجا جا رہا ہے- ڈی اے زونل افسر، اجے کمار نے کہاکہ پی ڈی اے نے پہلے ہی گرفتار کیے گئے 37 افراد کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ "ہم 37 ملزمان کی جائیدادوں بشمول مکانات اور دکانوں کا سروے کر رہے ہیں۔ اگر کوئی عمارت منظوری کے بغیر بنائی گئی پائی گئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 37 ملزمان کی فہرست مجھے حکام نے فراہم کی تھی-

یوپی پولیس کے مطابق 10 جون کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں ریاست بھر میں 333 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے