دہلی: ایک بار پھرچلا منگول پوری میں بلڈوزر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
دہلی: ایک بار پھرچلا منگول پوری میں بلڈوزر
دہلی: ایک بار پھرچلا منگول پوری میں بلڈوزر

 

 

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے منگول پوری علاقے میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ ڈھانچوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن (ایم سی) کی مسماری مہم منگل کو بھی جاری رہی۔

منگول پوری میں سڑک کے کنارے بنی جھونپڑیوں کو ہٹانے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔ منگول پوری کے وائی بلاک اور ایچ بلاک تک تقریباً 400 میٹر سڑک سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔

میونسپل اہلکار انہدامی مہم کی نگرانی کرتے ہوئے دیکھے گئے اور علاقے کے لوگوں کی طرف سے کوئی احتجاج نہیں کیا گیا۔ احتیاط کے طور پر نیم فوجی اہلکاروں کے ساتھ کافی تعداد میں پولیس فورس بھی تعینات کی گئی تھی۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن نے پہلے لوگوں کو مسماری کے عمل سے آگاہ کیا تھا اور کچھ غیر قانونی تجاوزات کو لوگوں نے خود ہٹایا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ دوسری بار ہے جب منگل پوری علاقے میں بلڈوزر چلایا گیا ہے۔ اس سے پہلے 10 مئی کو چلایا گیا تھا۔

 اسی دن یعنی 10 مئی2022 کو عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے مکیش اہلاوت نے میونسپل اہلکاروں کوانہدامی کارروائی سے روکا تھا؛ جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔