بلڈھانہ: راحت انجم نے بچائی سویتا کی جان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-05-2022
بلڈھانہ: راحت انجم نے بچائی سویتا کی جان
بلڈھانہ: راحت انجم نے بچائی سویتا کی جان

 

 

راکیش چورسیا،نئی دہلی

 ریاست مہاراشٹرکےشہربلڈھانہ میں ایک مسلمان خاتون نے ایک ہندو خاتون کو خون دے کر ہندو مسلم اتحاد کی ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔ بلڈھانہ کےسرکاری اسپتال میں سویتا انگلےنامی خاتون کے جسم میں انفیکشن ہوگیا تھا۔

جس کی وجہ سے ان کا آپریشن کرنا پڑا۔ ایسےمیں سویتا کو اس کے لیے خون کی ضرورت تھی، لیکن اسے او نگیٹو بلڈ گروپ کاعطیہ کرنے والا کوئی نہیں مل رہا تھا۔

ذرائع کےمطابق سویتا کا خاندان خون کے لیے جگہ جگہ بھٹکتا رہا۔اسپتال کے بلڈ بینک میں بھی خون نہیں مل سکا۔ ان لوگوں نے ہر بلڈ بنک سے لے کر لواحقین اوراہلِ علاقہ تک ہر کوئی خون کی تلاش کر رہا تھا لیکن وہ مایوس تھے۔

اسی دوران مرزا نگرکےرہنےوالےشیخ فاروق کو کسی نے فون پر بتایا کہ ایک خاتون کو اسپتال میں او نیگیٹوبلڈ گروپ کی ضرورت ہے۔

یہ معلوم ہوتے ہی فاروق فوراً وہاں پہنچے، کیونکہ ان کا بلڈ گروپ او نیگیٹو ہے، حالانکہ فاروق نے چند روز قبل خون کا عطیہ دیا تھا، جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان کا خون نہیں لیا۔ اس کے بعد فاروق فوراً اپنے گھرگئےاوراپنی بہن راحت انجم کو یہ بات بتائی۔

راحت نے فوراً اپنے بھائی کو بتایا کہ وہ اس خاتون کو اپنا خون دینے کے لیے تیار ہیں کیونکہ اس کا بلڈ گروپ او بھی ہے اور نگیٹو ہے۔ ایسے میں فاروق فوراً اپنی بہن راحت کے ساتھ اسپتال پہنچے اور ڈاکٹروں نے سویتا کا خون ان کے لیا۔ ساتھ ہی راحت انجم نے بتایا کہ انہوں نے ذات پات اور مذہب نہیں دیکھا، صرف انسانیت کے ناطے فرض ادا کیا۔

اس کے بعد سویتا کے والد رام راؤ بورڈے نے راحت انجم اور ان کے بھائی فاروق کا شکریہ ادا کیا۔

رام راؤ بورڈ نے کہا کہ میری بیٹی کا آپریشن ہوا تھا اور ہمیں اس کے لیے خون کی ضرورت تھی۔ ہم نے بہت سارے جگہوں پر خون تلاش کیا مگرہمیں ہر جگہ سے مایوسی ملی۔ فاروق اورراحت انجم نے ہمارے لیے جو کچھ کیا؛ اس کے لیے ان کا بے حد شکریہ۔