بی ایس پی ممبرپارلیمنٹ اتل رائے عدالت میں بے ہوش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
بی ایس پی ممبرپارلیمنٹ اتل رائے عدالت میں بے ہوش
بی ایس پی ممبرپارلیمنٹ اتل رائے عدالت میں بے ہوش

 

 

گھوسی: گھوسی سے بی ایس پی ایم پی اتل رائے، جمعرات، 8 ستمبر کو وارانسی میں اے سی جے ایم وی کی عدالت میں پیش ہونے والے تھے، لیکن پیش ہونے سے پہلے ہی وہ بے ہوش ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے رکن پارلیمنٹ اتل رائے کو اٹھا کر عدالت میں پیش کیا۔

غور طلب بات یہ ہے کہ بی ایس پی ایم پی گزشتہ 37 ماہ سے نینی جیل میں بند ہیں۔ جمعرات کو وہ وارانسی کے ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں عصمت دری متاثرہ اور گواہ کو دھمکی دینے کے معاملے میں پیش ہونے آئے تھے۔ اس دوران وہ پیش ہونے سے پہلے ہی بے ہوش ہو گئے۔

دوسری طرف ایم پی اتل رائے کے وکیل انوج یادو نے پولس انتظامیہ پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا تھا کہ اتل رائے کی پیشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی جائے، لیکن اس مطالبہ پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا، "وارنسی کی لنکا تھانہ پولیس نے ذاتی طور پر کسی بھی نئے معاملے میں ریمانڈ لینے کے لیے طلب کیا ہے۔ اس کا علم ہونے پر عدالت کو میڈیکل کے ساتھ ایک درخواست میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ اتل رائے کے کان کا آپریشن ہوا ہے، اس لیے عدالت آنے سے قاصر ہیں۔

انوج یادو نے کہا کہ ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ذاتی طور پر طلب کیے بغیر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا جانا چاہیے۔ لیکن عدالت نے اس درخواست پر کان نہیں دھرا۔

سماعت کے لیے آئے تو بے ہوش ہوگئے۔ اس صورت حال کے بعد بھی بے ہوشی کی حالت میں انتظامیہ نے ان کوعدالت میں پیش کیا۔ اتل رائے کی حالت کو دیکھتے ہوئے میں نے اسپتال میں داخل ہونے کی اپیل کی لیکن عدالت نے دوبارہ انہیں نینی جیل بھیجنے کا حکم دیا۔