بی ایس پی کاایم آئی ایم کے ساتھ اتحادنہیں، یوپی اتراکھنڈ انتخابات تنہا لڑیگی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 27-06-2021
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی

 

 

لکھنو

بی ایس پی نے واضح کردیا ہے کہ وہ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخابات تنہا لڑے گی۔ اس سے پہلے میڈیا میں خبریں آرہی تھیں کہ بی ایس پی کا ایم آئی ایم کے ساتھ اتحادہوسکتا ہے۔

اب بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کی خبروں کی تردید کی ہے۔

مایاوتی نے آئندہ 2022 اتر پردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں اکیلے لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مایاوتی نے ٹوئٹ کیا کہ 'بی ایس پی پنجاب کے علاوہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اکیلے ہی مقابلہ کریگی۔

ساتھ ہی بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ستیش چندر مشرا کو بی ایس پی میڈیا سیل کا قومی رابطہ کار مقرر کیا ہے اور انہیں میڈیا میں جاری گمراہ کن خبروں پر نگاہ رکھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

مایاوتی نے، بہوجن سماج پارٹی اور پارٹی کے قومی صدر وغیرہ کے بارے میں گمراہ کن یا غلط خبر لکھنے، دکھانے اور شائع کرنے سے پہلے ستیش چندر مشرا سے صحیح معلومات حاصل کرنے کی اپیل کی۔ (ایجنسی ان پٹ )