بی ایس ایف کو دنیا کی اعلیٰ ترین جدید ٹیکنالوجی سے کیا جائے گا لیس : شاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-12-2021
بی ایس ایف کو دنیا کی اعلیٰ ترین جدید ٹیکنالوجی سے کیا جائے گا لیس : شاہ
بی ایس ایف کو دنیا کی اعلیٰ ترین جدید ٹیکنالوجی سے کیا جائے گا لیس : شاہ

 

 

جیسلمیر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا امن اور جنگ کے وقت وقف ہوکر کام کرنے کو بڑا تعاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فورس کو دنیا کی اعلیٰ ترین جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزید مضبوط کیا جائے گا مسٹڑ شاہ آج یہاں پونم اسٹیڈیم میں بی ایس ایف کے 57ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کو دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی اور ڈرون حملوں سے نمٹنے کے لیے دیسی ڈرون ریزسٹرٹیکنالوجی تیار کی جارہی ہے۔

awaz

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خطاب کرتے ہوئے


انہوں نے کہا کہ جہاں بھی سرحد پر تجاوزات کی کوشش کی گئی، ہم نے فوراً جوابی کارروائی کی۔ ہمارے جوانوں اور سرحد کو کوئی سرسری طور پر نہیں لے سکتا۔ جب اڑی اور پلوامہ میں حملے ہوئے تھے۔، تب ایک مضبوط فیصلہ لیتے ہوئے ایئر اسٹرائک کا فیصلہ لیا۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی تیار کی جا رہی ہے۔ اس پر کام جاری ہے اور دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی بی ایس ایف کو دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف امن ہو یا جنگ کے لیےہمیشہ وقف رہی ہے اور عالمی وبا کورونا کے دور میں اس نے اپنا تعاون دیا۔ اسی طرح فورس نے ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر کئی عظیم کام کیے ہیں۔

awaz

وزیر داخلہ امت شاہ گل پوشی  کے دوران 


انہوں نے جوانوں کو بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے ان کا حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مالا پروجیکٹ کے ذریعے ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور وزیر اعظم سرحدوں کے محافظوں کے تئیں ہمیشہ حساس رہے ہیں اور مرکزی حکومت نے مسلح افواج کے اہل خانہ کو مکمل صحت کور فراہم کیا ہے، جس کے تحت کارڈ کے ذریعے ان کی خاندان کے افراد آسانی سے اس کا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہفتہ کو بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت تعمیر سڑک سے فورس کی آخری پوسٹ پرآئے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ کتنا بڑا فیصلہ ہے۔