مانسون میں اسمگلنگ کرنے والوں پر بی ایس ایف کی نگاہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
بی ایس ایف کی میٹنگ
بی ایس ایف کی میٹنگ

 

 

 بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جنوبی بنگال فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل آئی جی اشو نی کمار سنگھ ، جمعہ کے روز کولکاتہ میں فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے علاقے میں تعینات اپنے سینئر افسران کے ساتھ مان سون کے دوران ممکنہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ بٹالین کے تمام سیکٹر کمانڈرس اور کمانڈنگ آفیسرس کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں ہدایت د ی گئی کہ تمام سنگین حالات میں ٹرانس بارڈر جرائم کی روک تھام کے لئے تمام احتیاطی اقدامات فورس کے ذریعہ اٹھائے جائیں گے۔

 دہلی میں بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ، کرشنا راو نے بتایا کہ مان سون کی آڑ میں ندیوں کے ذریعے مویشیوں کی اسمگلنگ پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فرنٹیئر کے ترجمان اور ڈی آئی جی سرجیت سنگھ گلیریا نے بتایا کہ اس میٹنگ کے دوران ، آئی جی نے بنگال کے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کی مدد کرنے جس میں خاص طور پر سندربن علاقوں میں اسپیڈ بوٹوں کے ذریعہ سے لوگوں کا بچاو ، طبی سہولیات ، سرچ اور ریسکیو آپریشن،ایمبولینس سہولتیں وغیرہ کا مکمل انتظام کرنے کو کہا گیا ہے ۔

 انہوں نے آنے واے وقت میں خراب مان سون کے پیش نظر فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم یا مان سون کی وجہ سے کوئی اسمگلنگ نہیں ہونی چاہئے۔ موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو روکنے کے لئے ، تمام ندیوں میں کشتیوں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ندی کے راستے اسمگلنگ کے کمزور علاقوں کی نشاندہی کرنے اور رات کے آلات ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

جنوبی بنگال فرنٹیئر کے علاقے میں مویشیوں کی اسمگلنگ ختم ہوگئی ہے۔ ایک طویل عرصے سے مویشیوں کی اسمگلنگ کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے ، لیکن اس بار محکمہ مانسون کے مطابق گذشتہ برسوں سے زیادہ بارش متوقع ہے۔ کسی بھی قسم کی اسمگلنگ سے بچنے کے لئے ، جنوبی بنگال فرنٹیئر نے بارش سے متاثرہ ندی والے علاقوں میں خصوصی انتظامات کیے ہیں جو اسمگلر اسمگلنگ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔