دہرادون: ندی میں پُل گرنے سے آمد رفت معطل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-08-2021
دہرادون: ندی میں پُل گرنے سے آمد رفت معطل
دہرادون: ندی میں پُل گرنے سے آمد رفت معطل

 

 

آواز دی وائس، دہرادون

 ریاست اتراکھنڈ کے دہرادون میں میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔

دہرادون-رشیکیش ہائی وے پر رانی پوکھری علاقے میں ایک پل منہدم ہوگیا۔

اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

دیکھا جا رہا ہے کہ کئی گاڑیاں بھی پل میں دھنس گئی ہیں اور خوفزدہ لوگ فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ پل صرف ایک سال پہلے بنایا گیا تھا جو کہ پہلی ہی بارش میں ٹوٹ گیا۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

موقع واردات پر پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کارروائی کر رہی ہے۔