کووڈ کی دونوں ویکسین ملک کی 75 فیصد آبادی کو لگائی جاچکی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-01-2022
کووڈ کی دونوں ویکسین ملک کی 75 فیصد آبادی کو لگائی جاچکی
کووڈ کی دونوں ویکسین ملک کی 75 فیصد آبادی کو لگائی جاچکی

 

 

نئی دہلی: ملک میں 75 فیصد اہل آبادی کو کووڈ کی دونوں ویکسین دی جاچکی ہیں۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود من سکھ مانڈویہ نے کہا کہ ملک کی 75 فیصد اہل آبادی کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا "'سب کا ساتھ، سب کا پریاس' کے منتر کے ساتھ، ہندوستان نے اپنی 75 فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔" مانڈویہ نے کہا کہ یہ ویکسینیشن مہم کی ایک اور کامیابی ہے۔

دریں اثنا گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 62 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 165.70 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 لاکھ 22 ہزار 682 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 165 کروڑ 70 لاکھ 60 ہزار 692 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے دو لاکھ 34 ہزار 281 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 84 ہزار 937 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.59 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 14.50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین لاکھ 52 ہزار 784 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 87 لاکھ 13 ہزار 494 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور یہ شرح 94.21 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 لاکھ 15 ہزار 993 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور ا سکی مجموعی تعداد72 کروڑ 73 لاکھ 90 ہزار 698 ہوچکی ہے۔ (ایجنسی )