کالا جادوکا چکر، والدین نے بچی کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
کالا جادوکا چکر، والدین نے بچی کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا
کالا جادوکا چکر، والدین نے بچی کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا

 

 

ناگپور: مہاراشٹر کے ناگپور سے ایک پانچ سالہ بچی کو کالے جادو کی وجہ سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ لڑکی کو اس کے اپنے والدین اور خالہ نے قتل کیا تھا۔

اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس کے بعد پولیس نے لڑکی کے والد سدھارتھ چمنے (45)، ماں رنجنا (42) اور خالہ پریا بنسود (32) کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سبھاش نگر کا رہنے والا سدھارتھ چمنے یوٹیوب پر ایک مقامی نیوز چینل چلاتا ہے۔ گزشتہ ماہ وہ اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ساتھ تکل گھاٹ میں ایک درگاہ پر گئے تھے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ تب سے وہ اپنی چھوٹی بچی کے رویے میں تبدیلی محسوس کر رہا تھا۔ بچی کو درست کرنے کے لیے کالا جادو کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سمجھا کہ لڑکی پر بد روحوں کا قبضہ ہے۔ اسے بھگانے کے لیے اس نے کالا جادو کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے جمعہ کی رات دیر گئے لڑکی پر کالا جادو کرنا شروع کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس کو یہ ویڈیو ملزم کے موبائل سے ملی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں لڑکی کے والد، والدہ اور خالہ اس سے کچھ سوالات کرتے نظر آرہے ہیں۔ لڑکی سوالات کو سمجھنے سے قاصر ہے، جس پر انہوں نے اسے مارا۔

مار پیٹ کی وجہ سے لڑکی بیہوش ہو گئی۔ اس کے بعد ملزم ہفتہ کی صبح لڑکی کو ایک درگاہ پر لے گیا۔ بعد میں وہ اسے سرکاری اسپتال لے گئے اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ سیکورٹی اہلکاروں کو اس پر شک ہوا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی اور ملزمین کو گرفتار کر لیا۔