گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی فہرست جاری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی فہرست جاری
گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی فہرست جاری

 

 

نئی دہلی، 10 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل گھاٹلوڈیا سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو، مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ، پارٹی جنرل سکریٹری ترون چگھ اور ریاستی بی جے پی صدر سی آر پاٹل نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ فہرست جاری کی۔ بدھ کو پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کی منظوری دی گئی۔ بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اس میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر اراکین موجود تھے۔

پارٹی کی پہلی فہرست جاری ہونے سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

182 رکنی گجرات اسمبلی کے انتخابات یکم اور 5 دسمبر کو دو مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی