بی جے پی لیڈرتجیندر سنگھ بگاکو پنجاب پولس نے کیا گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2022
بی جے پی لیڈرتجیندر سنگھ بگاکو پنجاب پولس نے کیا گرفتار
بی جے پی لیڈرتجیندر سنگھ بگاکو پنجاب پولس نے کیا گرفتار

 

 

نئی دہلی: دہلی بی جے پی کے ترجمان تجندر بگا کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ موہالی پولیس نے تجندر کے خلاف سائبر سیل میں کیس درج کیا تھا۔ اس معاملے پر بی جے پی لیڈروں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ بگا پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے اور سماج کو مذہب اور ذات پات کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔

دہلی بی جے پی کے ترجمان نوین کمار جندل نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 50 پولیس والے صبح 8.30 بجے کے قریب بگا کے دہلی گھر میں گھس گئے اور انہیں گرفتار کیا۔ پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر انہیں گرفتار کرنے سے پہلے مقامی دہلی پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے نریش بالیان نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بگا کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب پولیس نے غنڈوں کی پارٹی بی جے پی کے رہنما تجندر بگا کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ’’جینے نہیں دینگے‘‘ کی دھمکی دی تھی۔

بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے بگا کی مبینہ گرفتاری کا ذکر کیے بغیر عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر پنجاب پولیس کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اروند کیجریوال سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے پنجاب پولیس کا بے دردی سے غلط استعمال کر رہے ہیں، ہم اپنے ہر کارکن کی حفاظت کے لیے لڑیں گے اور امید کرتے ہیں کہ کیجریوال اقتدار کو سنبھالنا سیکھ لیں گے۔