بہار: اسٹیشن پر ٹرین کھڑی کرکے ڈرائیور شراب پینے چلا گیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-05-2022
بہار: اسٹیشن پر ٹرین کھڑی کرکے ڈرائیور شراب پینے چلا گیا
بہار: اسٹیشن پر ٹرین کھڑی کرکے ڈرائیور شراب پینے چلا گیا

 

 

سمستی پور: بہار شراب پر پابندی ہے مگر شراب بندی کا کیا حال ہے، یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ اس کی تازہ مثال سمستی پور کی ہے جہاں ایک ٹرین ڈرائیور نے ٹرین کو اسٹیشن پر کھڑا کیا اور شراب پینے چلا گیا۔ ب

ہار کے سمستی پور سے سہرسہ جانے والی مسافر ٹرین کے ساتھی ڈرائیور کو نشے کی حالت میں پائے جانے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ سمستی پور ریلوے ڈویژن کے ریلوے منیجر آلوک اگروال نے بتایا کہ ملزم کو معطل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ حسن پور روڈ جی آر پی تھانے کے ایس ایچ او شیام دیو یادو نے بتایا کہ نائب ڈرائیور کرماویر کمار کو 2 مئی کو حراست میں لیا گیا تھا اور اسے طبی معائنہ کے لیے حسن پور ہیلتھ سب سنٹر بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمار کو شراب پینے کی تصدیق کے بعد گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یادو نے بتایا کہ 2 مئی کو شام 17.41 بجے مذکورہ ٹرین حسن پور روڈ ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ ٹرین کی روانگی میں تاخیر کی وجہ سے سب ڈرائیور نے چیف ڈرائیور سنتوش کمار سے چائے پینے کے لیے پانچ منٹ کی اجازت مانگی اور اسٹیشن کے احاطے سے نکل گیا۔ لیکن ٹرین کی روانگی میں تاخیر کے بعد مسافروں نے اسٹیشن ماسٹر کے کمرے میں جا کر شکایت کی۔

اسی دوران شراب پی کر واپس آنے والے سب ڈرائیور نے نشے کی حالت میں اسٹیشن کے احاطے میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اس کے بعد ریلوے مسافروں نے جی آر پی کو اس کی اطلاع دی۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں اپریل 2016 سے مکمل شراب بندی نافذ ہے۔ لیکن شراب کی فروخت اور پینے کے اکثر واقعات ہوتے رہے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں شراب نوشی کے لاکھوں کیسز درج کیے گئے ہیں۔