بہار:وزیروں کو سنگین مقدمات کا سامنا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-08-2022
بہار:وزیروں کو سنگین مقدمات کا سامنا
بہار:وزیروں کو سنگین مقدمات کا سامنا

 

 

نئی دہلی :بہار میں نتیش کمار کی زیرقیادت مہاگٹھ بندھن حکومت نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایم ایل سی کارتک کمار عرف کارتکیہ سنگھ کو وزیر قانون کے طور پر شامل کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے برہمی کا اظہار کیاہے۔ وزیر قانون کو گرفتاری کے وارنٹ کا سامنا ہے۔یہ 2014 کے اغوا کا ایک معاملہ ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کہا ہے کہ حکومت "اس پر عمل کرے گی جو عدالت کہے گی۔ تاہم بی جے پی نے کارتکیہ سنگھ کے استعفیٰ کا مطالبہ جاری رکھا ہوا ہے۔

۔ 12 اگست کو دانا پور (پٹنہ) کی ایڈیشنل اور ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے پولس کو حکم دیا کہ وہ یکم ستمبر تک اسے گرفتار نہ کرے۔ تاہم، کارتکیہ سنگھ نئی بہار حکومت کے واحد وزیر نہیں ہیں جن کے خلاف فوجداری مقدمہ زیر التوا ہے۔ ایسے کئی وزراء ہیں۔ ان میں سے کچھ پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو سنگین مجرمانہ الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔

آر جے ڈی کے سرکردہ لیڈر تیجسوی پرساد یادو راگھوپور (ویشالی) سے ایم ایل اے ہیں۔ انہوں نے اپنے 2020 کے اسمبلی انتخابی حلف نامے میں اپنے خلاف 11 مقدمات زیر التوا ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کے ہاٹ پورنیا کیس (541/2020) میں، انھیں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 324 (خطرناک ہتھیاروں سے چوٹ پہنچانا)، 302 (قتل)، 120بی (مجرمانہ سازش) اور 341 (غلط طریقے سے روکنا) کے تحت الزامات کا سامنا ہے۔

پورنیہ پولیس نے اکتوبر 2020 میں خوشبو دیوی کی شکایت پر تیجسوی، تیج پرتاپ یادو اور ایک اور شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، جن کے شوہر شکتی ملک(سابق آر جے ڈی سکریٹری) کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ مقتول کی بیوی نے آر جے ڈی لیڈروں پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر اس کے شوہر کو مارنے کے لیے حملہ آوروں کی خدمات حاصل کی تھیں۔ آر جے ڈی نے اسے اپنے سینئر لیڈروں کو بدنام کرنے کی ’’سیاسی سازش‘‘ قرار دیا ہے۔

تیجسوی کو آئی پی سی کی دفعہ 420 (جعل سازی)، 120 بی (مجرمانہ سازش) اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کیس (آر سی 220/2017، سی بی آئی 55/2019) کا بھی سامنا ہے۔ اسے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کی دفعات کے تحت ایک اور کیس ہے۔علاوہ ازیں بے نامی لین دین (روک تھام) ایکٹ کے تحت تین مقدمات کا بھی سامنا ہے۔

تیجسوی کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو، حسن پور (سمستی پور) سے آر جے ڈی ایم ایل اے ہیں۔ تیج پرتاپ نے اپنے انتخابی حلف نامے میں پانچ مقدمات کا ذکر کیا، جن میں پورنیہ کا کے ہاٹ پولیس اسٹیشن کیس بھی شامل ہے۔ ان پروبا اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت دو کیس شامل ہیں۔ اسے گھریلو تشدد سے خواتین کے تحفظ کے ایکٹ کے تحت ازدواجی کیس (1208/2018) کے ساتھ ساتھ جہیز کی روک تھام کے قانون کے تحت ایک اور مقدمہ (149/2019، مہیلا پولیس اسٹیشن، پٹنہ) کا بھی سامنا ہے۔

سریندر پرساد یادو بیلا گنج (گیا) حلقہ سے آر جے ڈی کے ایم ایل اے ہیں۔ انھیں پاکسو ایکٹ کیس (140/2018، مگدھ پولیس اسٹیشن) کا سامنا ہے جس میں انھیں دیگر سیکشنز کے ساتھ ساتھ آئی پی سی سیکشن 353 (سرکاری ملازم کو روکنا) کا بھی سامنا ہے۔

انھیں مجرمانہ دھمکی اور امن کی خلاف ورزی کے ایک اور کیس (11/2008) کا سامنا ہے۔ سریندر کو آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش)، 120بی (مجرمانہ سازش) کے ساتھ دیگر سیکشنز کے تحت ایک کیس کا بھی سامنا ہے۔ ایک اور مقدمہ (138/2009، پاراسی تھانہ) ہے۔

آئی پی سی کی دفعہ 307 (قتل کی کوشش) اور 120 بی (مجرمانہ سازش) بھی ان کے خلاف زیر التوا ہے۔ رامانند یادو، کانوں اور ارضیات کے وزیرہیں۔ رامانند یادو فتوحہ (پٹنہ) سے آر جے ڈی کے ایم ایل اے ہیں۔ اپنے 2020 کے انتخابی حلف نامے میں، انھوں نے اپنے خلاف چار زیر التوا مقدمات کا ذکر کیا ہے جس میں 1996 کا آرمس ایکٹ کیس بھی شامل ہے۔

مڑھورا (سارن) سے آر جے ڈی ایم ایل اے، جتیندر کمار کو ان کے انتخابی حلف نامے کے مطابق، مجرمانہ دھمکی کے دو مقدمات کا سامنا ہے۔ پارٹی کے وزراء کے خلاف ان مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے، آر جے ڈی کے قومی ترجمان سبودھ مہتا نے کہا کہ "پہلے، کسی کے خلاف مقدمات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ مجرم ٹھہرائے گئے ہیں۔

ان میں سے کچھ سیاسی انتقام اور سیاسی مخالفین کی سازش کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔ دوسرا، اے ڈی آر کی رپورٹ دیکھیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات ہیں۔ موٹے طور پر، انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور ایسا نظام قائم کیا جائے جہاں انتخابات لڑنے کے لیے ایک مقررہ معیار ہو۔