بہار:84 سالہ شخص نے11 بارکووِڈ ویکسین لگائی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-01-2022
بہار:84 سالہ شخص نے11 بارکووِڈ ویکسین لگائی
بہار:84 سالہ شخص نے11 بارکووِڈ ویکسین لگائی

 

 

پٹنہ : دنیا کو کورونا ویکسین کی 2 خوراکیں مل رہی ہیں۔ لیکن بہار میں ایک شخص کو ویکسین کی اتنی ڈوز ملیں کہ جان کر آپ بھی پوچھیں گے کہ یہ کون لوگ ہیں اور کہاں سے آئے ہیں؟

یہ معاملہ مدھے پورہ ضلع کے پورینی علاقے سے تعلق رکھتا ہے، جہاں رہنے والے 84 سالہ برہم دیو منڈل نے دعویٰ کیا کہ انہیں دو بار نہیں بلکہ 11 بار کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اور ہاں، وہ 12ویں بار بھی ویکسین کرانے جا رہے تھے لیکن پکڑے گئے، جس کے بعد ان کا سکینڈل سامنے آگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بہار کے پورینی علاقے کے 84 سالہ برہما دیو منڈل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کووڈ ویکسین کی 11 خوراکیں لی ہیں۔

انہوں نے کہا- جب سے میں نے ویکسین لینا شروع کی ہے میں کبھی بیمار نہیں ہوا، اور میری صحت میں بہتری آنے لگی۔