کابینہ کا بڑا فیصلہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Aamnah Farooque | Date 30-04-2025
کابینہ کا بڑا فیصلہ
کابینہ کا بڑا فیصلہ

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
پہلگام میں جاری کشیدگی کے درمیان مودی حکومت نے ذات پات پر مبنی مردم شماری کرانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، جسے کابینہ نے منظور کر لیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے کافی عرصے سے اس مطالبے کو لے کر زور دیا جا رہا تھا کہ ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے۔ قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی نے تو اسے انتخابی مدعا بھی بنا لیا تھا۔ ایسے وقت میں جب بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید کشیدگی ہے، اور سب کی نظریں عسکری کارروائی پر جمی ہوئی ہیں، حکومت کی جانب سے ذات پات پر مبنی مردم شماری کا فیصلہ سب کو حیران کر گیا ہے۔
مردم شماری کے اعداد و شمار کو حساس مانا جاتا ہے اور ان کا وسیع اثر ہوتا ہے۔ فوڈ سیکیورٹی، نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام، اور انتخابی حلقوں کی حد بندی جیسی کئی اسکیمیں ان اعداد و شمار پر منحصر ہوتی ہیں۔ حکومتوں کے ساتھ ساتھ صنعت کا شعبہ اور تحقیقاتی ادارے بھی ان ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں۔ جون 2024 تک ہندوستان دنیا کے ان 44 ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اس دہائی میں مردم شماری نہیں کرائی تھی۔