بیدر: مدرسے میں پوجا، چار ہندو گرفتار، مسلمانوں نے واپس لیا احتجاج

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-10-2022
بیدر: مدرسے میں پوجا، چار ہندو گرفتار، مسلمانوں نے واپس لیا احتجاج
بیدر: مدرسے میں پوجا، چار ہندو گرفتار، مسلمانوں نے واپس لیا احتجاج

 

 

بیدر۔ کرناٹک پولیس نے جمعہ کے روز بیدر شہر کے تاریخی محمود گاوں مدرسہ میں ہندو کارکنوں کے داخل ہونے اور 5 اکتوبر کو پوجا کرنے کے واقعہ کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مسلم تنظیموں نے قبل ازیں نماز جمعہ کے بعد پولیس کی مبینہ بے عملی کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کی کال دی تھی۔ گرفتاری کے بعد انہوں نے احتجاج واپس لے لیا۔

 ایف آئی آر میں نامزد 9 ملزمان میں منا، نریش، یاللنگا اور پرکاش کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہم کرناٹک پولس بیدر ضلع میں ہائی الرٹ پر ہے اور محمود گاوں مدرسہ اور مسجد کے ارد گرد سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بیدر میں دسہرہ کے جلوس میں شریک ہندو کارکنوں کا ایک گروپ بدھ کی رات تاریخی محمود گاوں مدرسہ کے احاطے میں داخل ہوا۔

اس مدرسہ کو ایک تاریخی عمارت تصور کیا جاتا ہے۔ مدرسہ کی دیکھ بھال آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کرتی ہے۔ یہ 1460 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ ہندوستان کی اہم یادگاروں میں سے ایک ہے۔

اس دن لی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں یادگار کی سیڑھیوں پر ایک بڑا گروپ کھڑا دکھایا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کے سلسلے میں نو مقدمات درج کر لیے ہیں۔ دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔