ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں کی ایمس سے انڈیا گیٹ تک سائیکل ریلی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-06-2021
ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں کی سائیکل ریلی
ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں کی سائیکل ریلی

 

 

نئی دہلی

ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں نے ایمس ہسپتال سے انڈیا گیٹ تک سائیکل ریلی نکالی۔ اس سائیکل ریلی کا مقصد کل یعنی 14 جون کو ہونے والے خون کے عطیہ کیمپ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ایمس آر ڈی اے ڈاکٹروں نے خون کے عطیات سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے سائیکل ریلی نکالی۔

یہ ریلی ایمس ہسپتال سے انڈیا گیٹ تک جائے گی۔ اس کے بعد دوبارہ ایمس ہسپتال واپس آئے گی۔ اس سائیکل ریلی کا مقصد 14 جون کو ہونے والے خون عطیہ کیمپ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ سائیکل ریلی کے دوران ڈاکٹروں نے 14 جون کو لگائے جانے والے خون کے عطیہ کیمپ میں بڑھ چڑھ کر شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ جو لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، وہ بھی 22 دن کے بعد خون کا عطیہ کرسکتے ہیں۔ وہیں جن لوگوں نے ویکسین لگوائی ہے، وہ 14 دن کے بعد خون کا عطیہ کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ کووڈ وبا کی وجہ سے بہت ساری سماجی تنظیمیں خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام نہیں کرسکی ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت زیادہ خون کی کمی ہو گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں ایمس کے ذریعہ خون عطیہ کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ جس میں تمام اہل افراد کو خون کا عطیہ کرنا چاہیئے، کیونکہ ایک شخص تین جانیں بچا سکتا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )