بنگال :چوتھے مرحلہ کی پولنگ تشدد کے ساتھ مکمل

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 09-04-2021
سخت سیکیورٹی اقدامات
سخت سیکیورٹی اقدامات

 

UPDATE:19:00 10-04-2021

مغربی بنگال میں چوتھے مرحلے کے انتخابات میں چھیتّرفیصد سے زیادہ ووٹنگ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آج شام پانچ بجے تک 76 اعشاریہ ایک چھ فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ کمیشن نے کہا کہ آج 44 اسمبلی حلقوں میں پھیلے 15 ہزار 940 پولنگ مراکز میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اُس نے کہا کہ کوچ بہار میں Sitalkutchi اسمبلی حلقے کے تحت ایک پولنگ اسٹیشن نمبر 126 میں مبینہ تشدد کے واقعہ کے بارے میں خصوصی مشاہد سے ملی رپورٹ کی بناد پر، کمیشن نے وہاں پولنگ ملتوی کر دی ہے۔ کمیشن نے کہا کہ صرف ایک بوتھ کو چھوڑ کر جہاں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے باقی 15 ہزار 939 بوتھوں پر پُر امن طور پر اور خوش اسلوبی کے ساتھ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے اور پولنگ والے علاقوں میں محفوظ ماحول قائم کرنے کی غرض سے حساس اور زد پذیر پولنگ مراکز سمیت 50 فیصد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر براہِ راست نگرانی اور ویب کاسٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انتخابی کمیشن نے آج انتخابی عمل میں جوش و خروش کے ساتھ اور بے خوف ہو کر شرکت کرنے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں اور خاص طور پر رائے دہندگان کے تئیں تشکر کا اظہار کیا۔ کمیشن نے کووڈ انیس ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے پر خاص طور پر دوِیانگوں یعنی معذور افراد اور بزرگ شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

UPDATE-1400 -10042021

یاد رہے کہ مغربی بنگال کےکوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں دعویٰ کررہی ہے کہ مرنے والے کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے۔ ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کوچ بہار ضلع کےسیتال کوچی اسمبلی حلقے میں مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں اس کے پانچ ورکروں کی موت ہوگئی ہے ۔ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور لوگوں کے جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ ذرائع کے مطابق پولنگ بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ کے بعد مرکزی فورسیس نے فائرنگ کی ہے۔

پولس ذرائع نے مرنے والوں کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کو ظاہر نہیں کیا ہے ۔12بجے تک 38 فیصد پولنگ ہوچکی تھی۔ پولس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت آنند برما کے طور پر ہوئی ہے ۔مرنے والے کی لاش پٹھان ٹولی علاقے کے بوتھ نمبر 85کے باہر لاش پڑی ہوئی تھی۔دونوں پارٹیاں دعویٰ کررہی ہے کہ برمن کا تعلق اس کی جماعت سے ہے تاہم اس علاقے میں بڑی تعداد میں پولس اور ریف کو تعینات کردیا گیا ہے ۔

اس کے بعد ہی بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئحی۔پہلے مرکزی فورسیس نے لاٹھی چارج کرکے مجمع کو منتشرکرنے کی کوشش کی۔اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔الیکشن کمیشن نے اس پورے معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے ۔ مرکزی فورسیس نے دعوی کیا ہے کہ اچانک 300 سے 400 افراد کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دونوں طرف سے جاری جھڑپ کوکو روکنے کے لئے مرکزی فورسیس کو خود دفاع میں فائرنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

مرکزی فورسیس نے بتایا کہ ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جب کہ تین افراد کی موت اسپتال میں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت منیرالز مان ، حمید میاں ، چمن الحق اور نور عالم میاں کے طور پرہوئی ہے۔ڈپٹی الیکشن کمشنر کاسودیپ جین نے چیف انتخابی افسر کو بلایا۔ وہ جاننا چاہتا تھا کہ پولیس کو کن حالات میں گولی چلانی پڑی۔ ترنمول کانگریس نے کہا کہا کہ برمن کا تعلق بھی اسی پارٹی سے ہے اور جس وقت بی جےپی کے لوگوں نے حملہ کیا اس وقت مرکزی فورسیس نہیں تھی

UPDATE 11:55 10-04-2021

مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع میں مقامی افراد کے حملے کے بعد سی آئی ایس ایف کےجوانوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی ۔جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے ، حملہ آوروں نے رائفل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ سیتلا کوچی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ووٹنگ جاری تھی۔اس کے ساتھ ایک واقعہ اور ہوا ۔جب ہگلی میں مقامی لوگوں نے بی جے پی رہنما لاکیٹ چٹرجی کی کار پر کیا حملہ۔

مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر سنیچر کو ہو رہی چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں صبح 11.05 بجے تک 16.65 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں، ووٹنگ شام 6.30 بجے تک جاری رہے گی۔ ادھر ضلع کوچ وہار کے سیتل کوچی میں ایک پولنگ بوتھ پر لائن میں کھڑے ایک ووٹر کی فائرنگ سے موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت آنند برمن (18) کے طور پر ہوئی ہے۔ ابھی تک گولی چلانے والے کا پتہ نہیں چل سکا۔ شمالی ہاؤڑہ حلقہ میں بم پھینکنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر سنیچر کو ہو رہی چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں دوپہر 12 بجے تک 33.98 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پولنگ مراکز کے باہر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، ووٹنگ شام 6.30 بجے تک جاری رہے گی۔

جن پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر چوتھے مرحلہ میں پولنگ ہورہی ہے، ان میں ہوڑہ کی 9، جنوبی 24 پرگنہ کی 11، کوچ بہار کی 9، علی پور دوار کی 5 اور ہگلی کی 10 سیٹیں شامل ہیں۔ اس مرحلہ میں 15 ہزار 940 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جہاں صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔۔

 

اس مرحلہ میں ریاست کی کئی ہائی پروفائل ہستیاں میدان میں ہیں۔ چوتھے مرحلہ میں جو اہم امیدوار میدان میں ہیں، ابن میں بنگال رنجی کے سابق کپتان منوج تیواری (ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر شیب پور اسمبلی سیٹ سے)، بنگال کے وزیر تعلیم پارتھ چٹرجی (ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر بیہلا مغرب اسمبلی سیٹ سے)، بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر بابل سپریو (بی جے پی کے ٹکٹ پر ٹالی گنج اسمبلی سیٹ سے)، بنگال کے وزیر برائے کھیل اروپ بسواس (ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر ٹالی گنج اسمبلی سیٹ سے)، پایل سرکار (بی جے پی کے ٹکٹ پر بیہلا مشرق اسمبلی سیٹ سے)، بنگال فائر بریگیڈ وزیر اور بیہلا مشرق کے میئر رہے شوبھن چٹرجی کی بیوی رتنا (ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر بیہلا مشرق اسمبلی سیٹ سے)، بنگال کے سابق وزیر جنگلات راجیو بنرجی (بی جے پی کے ٹکٹ پر دومجور اسمبلی سیٹ سے)، بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی (بی جے پی کے ٹکٹ پر ہگلی کے چنسراہ اسمبلی سیٹ سے) میدان میں ہیں۔

اس مرحلہ میں مردوں سے زیادہ خاتون ووٹرس ہیں۔ خاتون ووٹرس جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں نتیجہ خیز کردار نبھائیں گی۔ ضلع کے 11 انتخابی حلقوں میں خاتون ووٹرس کی تعداد مرد ووٹرس کے مقابلے زیادہ ہے۔ ان میں سے 6 میں سونارپور جنوب، سونارپور شمال، جادو پور، ٹالی گنج، بیہلا شمال، بیہلا جنوب میں خاتون ووٹرس کی تعداد زیادہ ہے۔ ان 11 انتخابی حلقوں میں خاتون ووٹرس کی کل تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 392 ہے، جب کہ مرد ووٹرس کی تعداد 15 لاکھ 66 ہزار 161 ہے۔