بنگال: کانگریس امیدوار رضا الحق کا کورونا کے سبب انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-04-2021
رضا الحق
رضا الحق

 

 

کولکتہ: مغربی بنگال میں مرشدآباد ضلع کی شمشیر گنج اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رضا الحق کا جمعرات کو علی الصبح کولکاتا کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ میڈیا ریورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں متعدد امیدوار کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔